دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا، عوام اور ملک کا سوچیں، عارف علوی
- 09, مئی , 2024
سابق صدر اور تحریک اںصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ عارف علوی ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی سے ملے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں۔ چاہتا ہوں کمیشن بنے، اس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے۔ سابق صدر نے کہا کہ دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا، عوام اور ملک کا سوچیں۔ 8 فروری کے لیے نشان تک چھینا لیکن پھر بھی عوام نے ساتھ دیا، کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا، میں نے پورا اتفاق کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کیا مشورہ دوں، وہ تو پہلے ہی جیل میں ہیں۔
تبصرے