چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر مستحقین کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ
- 09, مئی , 2024
حکومت نے چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول کے مستحقین کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت، نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت کھانے پینے کی پانچ بنیادی اشیا پر سبسڈی کے لیے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مالی سال کے لیے تجاویز مانگی ہیں، اور ان تجاویز کو وزیر اعظم ریلیف پیکج کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔پنجاب میں 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک کمی دی گئی ہے۔ وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، جو چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول کی قیمتوں پر لاگو ہوگی۔
تبصرے