موسم گرما کی تعطیلات، شیڈول سامنے آگیا

پنجاب میں تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد، پنجاب کے تعلیمی اداروں کو موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول فراہم کر دیا گیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق، موسم گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولیں جائیں گے۔ کراچی میں، امتحانات شروع ہونے کے بعد، نویں جماعت کے امتحان کے پرچے بعد میں بھی نکالے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، پنجاب کی حکومت مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا اعلان کرے گی۔ سندھ میں بھی، گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد، موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جلد ہی کیا جا سکتا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں، جہاں کراچی میں میٹرک امتحانات میں نویں اور دسویں جماعتوں کے 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلباء شرکت کر رہے ہیں، جن کے لیے 504 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+