پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی

وزیر پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے 9 مئی کے سانحہ پر قرارداد پیش کی، قرارداد پیش کرنے کے موقع پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے۔ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کے ڈائس پر آگئے، اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان میں لہرائیں۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ نومبر کے وہ دلخراش دن جب جماعت کے شرپسندوں نے سیاست کی آڑ میں ملکی اداروں پر حملہ کیا۔ نومبر میں قومی سلامتی کے اداروں اور شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی، بانی پاکستان قائداعظم کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی، وطن عزیز کی عالمی سطح پر ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+