آٹے کی فی کلو قیمت 100 روپے سے بھی کم ہوگئی

شہر قائد کراچی میں آٹے کی خوردہ سرکاری قیمت میں 30 روپے کمی کر کے 98 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر کا کہنا ہے کہ ہم کئی روز پہلے ہی قیمت کم کر چکے ہیں، فائن آٹے کی قیمت میں بھی 20 سے 25 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود کراچی میں روٹی کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی، شہر میں روٹی 20، 25 اور 30 ​​روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ فلور ملوں سے آٹے کی ایکس فلور مل کی قیمت 91 سے 92 روپے فی کلو ہے اور نقد ادائیگی پر ریٹ مزید کم کر کے 2 روپے کر دیا جاتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+