انیس سو چھیانوے کے بعد پہلی بار مودی کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
- 10, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 1996 کے بعد پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہیں لڑ رہی ہے۔ نریندر مودی بھارت میں ہونے والے تمام اہم عام انتخابات کے لیے پورے ملک کے دورے کر رہے ہیں لیکن اس بار غیر معمولی بات یہ ہے کہ انھوں نے مقبوضہ کشمیر سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی 3 نشستوں کے لیے اہم امیدوار مضبوط مقامی سیاسی جماعتیں ہیں جن میں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔
تبصرے