غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کا صرف ملبہ ہٹانے میں 14 سال لگ سکتے ہیں اقوم متحدہ کا بیان
- 13, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے :غزہ میں جنگ کے نام پر 6 مہنیے سے زیادہ کے عرصہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کانشانہ بننے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ـ غزہ کی وزارت صحت نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بتایا کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت سے اب تک 35 ہزار 34 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ اور 78 ہزار 755 زخمی بھی ہیں ـ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان شہداء میں 15 ہزار بچے شامل ہیں ـ صیہونی فوج نے فلسطین کی عبادت گاہوں ، سکولوں ،ہسپتالوں اور گھروں یہاں تک کہ قبرستانوں پر بھی حملے کیے ہیں ـ
صیہونی فوج کے حملوں سے غزہ کا سرکاری ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ـ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اب تک غزہ پر 75 ہزار ٹن بارود برسا چکا ہے ـ اور زیادہ تر غزہ کے شہری ڈھانچے کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے ـ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں غزہ کی تباہ ہونے والی عمارتوں کا صرف ملبہ ہٹانے میں 14 سال کا عرصۃ لگ سکتا ہے ـ
تبصرے