امریکہ نے اسرائیل کو رفع کے زمینی آپریشن کے معاملے پر بہت بڑی پیشکش کی ہے

نیوز ٹوڈے : رفع میں زمینی آپریشن روکنے کیلیے امریکہ نے اسرائیل کو حماس سے متعلق خفیہ معلومات دینے کی پیش کش کردی ہے ـ ایک امریکی اخبار کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو آفر کی ہے کہ اگر وہ رفع میں بڑے پیمانے پر آپریشن نہ کرے تو امریکہ اس کے بدلے اسرائیل کو غزہ میں حماس کی پوشیدہ سرنگوں اور حماس کے رہنماؤں کو بآسانی نشانہ بنانے کیلیے معلومات فراہم کرے گا ـ

حماس نے رفع میں شروع ہونے والے اسرائیلی فوج کے بڑے زمینی حملوں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی انسانیت سوز جرائم کی ذمہ داری بائیڈن پر ڈال دی ہے ـ حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیلی فوج کے جرائم پر لگاتار پردے ڈال رہا ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کو شہہ ملی ہوئی ہے ـ اور وہ غزہ کی معصوم عوام کو کچلنے میں لگا ہوا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+