افغانستان میں سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی

نیوز ٹوڈے : افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے (صوبہ بغلان) میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3000ہو چکی ہے ـ اقوم متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں بارشوں کے شدید سلسلہ اور سیلاب سے افغانستان کے شمالی علاقہ جات میں 1 ہزار سے زیادہ مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں ـ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ (بغلان) میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ، جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہو چکے ہیں ـ سیلاب سے مٹاثرہ علاقہ جات میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ـ

افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے اہلکار کے مطابق شمالی علاقہ جات شدید بارشوں کی وجہ سے صوبہ بغلان کے 3 ضلعے سیلابی صورتحال سے دو چار ہیں ـ افغان حکومت کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں ـ اور متاثرہ افراد کو امدادی سامان کی ترسیل بھی جاری ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+