اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کے حراستی مرکز میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جانوروں سے بد تر سلوک کا انکشاف کیا
- 13, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ بدترین سلوک کا انکشاف ہوا ہے کئی قیدیوں کے ہاتھ بھی کاٹ دیے گۓ ـ تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کی طرف سے بناۓ گۓ فلسطینی قیدیوں کے حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کا انکشاف ہوا ہے ـ (سی این این) کے مطابق ایک حراستی مرکز میں کام کرنے والے 3 اسرائیلی شہریوں نے بتایا کہ فلسطین سے لاۓ گۓ کئی قیدیوں کے ہاتھوں میں لگاتار ہتھ کڑیاں ڈالے رہنے کی وجہ سے ایسے زخم بن گۓ تھے کہ ان کے ہاتھ ہی کاٹنے پڑے ـ امریکہ کی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی حیوانیت آشکار کرنے والے یہ اسرائیلی شہری (صحراۓ نقب کے فوجی اڈے پر بنے حراستی مرکز) میں کام کرتے تھے ـ
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے ناروا سلوک کی معلومات دینے کے ساتھ ساتھ ایک اسرائیلی شہری نے ان قیدیوں کی تصویریں بھی جاری کی ہیں ـ ان تصاویروں میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ کانٹے دار تاروں میں قید معصوم فلسطینیوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی ہے ـ اسرائیلی شہریوں کے مطابق حراستی مرکز میں علاج معالجہ کیلیے ناتجربہ کار طبی عملہ بھیجا جاتا تھا ـ اور حراستی مرکز میں قیدی مریضوں کو صرف ڈائپر پہنا کر باندھ دیا جاتا تھا ـ مرکز میں قید فلسطینیوں پر ہر وقت تشدد کیا جاتا اور اس تشدد کا مقصد معلومات لینا نہیں بلکہ صرف انتقام تھا ـ ان 3 اسرائیلی شہریوں نے اپنے خلاف کارروائی کے خوف کے باوجود فلسطینی قیدیوں پر ہونے والے اسرائیل کے سفاکانہ سلوک کو سامنے لانے کی ہمت کی ہے ـ
تبصرے