فرانسیسی صدر (میکرون) نے بتائیں یورپ پر منڈلاتے خطرے کی 5 وجوہات

نیوز ٹوڈے : یورپ پر منڈلاتے خطرے کی پانچ وجوہات بتا دیں (ایمانیول میکرو ن) نے ـ پچھلے کچھ عرصہ سے یورپی یونین کو عسکری ، سیاسی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کے بار بار کے مطالبات کے بعد فرانس کے صدر میکرون نے اس مسئلے پر ایک بار پھر توجہ دلائی ہے ـ فرانسیسی صدر میکرون نے سوشل میڈیا پر فرانس کی عوام کے پوچھے گۓ سوالوں کے جوابات وڈیو کلپ کے ساتھ دیتے ہوۓ اس سوال کا جواب کہ یورپ خطرے میں ہے میکرون نے اس کی پانچ وجوہات بتا تے ہوۓ کہا کہ ہاں یورپ خطرے میں ہے ـ انہوں نے کہا کہ اس وقت براعظ،م یورپ میں جنگ جاری ہے جس کی وجہ سے یورپی ملکوں کو خطرہ ہے ـ میکرون روس یوکرین جنگ کی بات کر رہے تھے ـ انہوں نے یورپی ملکوں کیلیے دوسرے بڑے خطرے کی وجہ اس جنگ میں شامل ایک ملک کا ایٹمی طاقت ہونا بتائی ـ

اس ملک کے پاس ایسے میزائل بھی موجود ہیں جو یورپ کی زمین تک پہنچ سکتے ہیں ـ میکرون کے مطابق یورپ پر منڈلاتے تیسرے خطرے کی وجہ اسلحہ کی بڑھتی ہوئی عالمی دوڑ ہے ـ امریکہ ، روس اور چین کے ساتھ ساتھ ایران بھی جوہری طاقت بڑھا رہا ہے ـ انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنی طرف دیکھتے ہیں تو یورپیوں کے پاس اپنے تحفظ کیلیے کچھ بھی نہیں ہے ـ میکرون نے یورپی ملکوں کی کمزوری کی چوتھی وجہ معاشی اور تکنیکی مقابلہ قرار دیا ہے ـ میکرون نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے یورپی ملکوں میں اجناس کی کمی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں بھی کمی واقع پوئی ہے ـ زرعی اور صنعتی شعبہ جات میں پیداوار میں کمی جبکہ اخراجات میں اضافہ ہوا ہے ـ اور پانچویں وجہ انہوں نے معاشرہ میں پھیلتی تقسیم کو قرار دیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اور شہری اختلاف کی وجہ سے تقسیم بڑھتی ہے ـ اور سوشل نیٹ ورکس ان اختلافات کو بڑھانے کی وجہ بنتے ہیں جس سے لبرل جمہوریت کا خطرہ لاحق ہوتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+