برج الخلیفہ سےجلد ہی دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز چھن جائے گا
- 13, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : دبئی میں برج خلیفہ 2010 سے دنیا کی بلند ترین عمارت ہے لیکن جلد ہی اس سے یہ ریکارڈ چھین لیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں جدہ ٹاور کی تعمیر کئی سال کی تاخیر کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ جدہ ٹاور کی تعمیر 2013 میں شروع ہوئی لیکن کام کئی سالوں سے تعطل کا شکار رہا۔
لیکن حالیہ دنوں میں جدہ ٹاور کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع ہوا ہے۔ عمارت مکمل ہونے پر یہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہوگی جس کی اونچائی 1,008 میٹر (3,307 فٹ) ہوگی اور 250 سے زائد منزلیں ہوں گی، یہ دنیا کی پہلی عمارت ہوگی جو ایک کلومیٹر سے زیادہ بلند ہوگی۔
تبصرے