غزہ کے حق میں امریکی طلبہ کا احتجاج،گریجویشن تقریب میں فلسطینی رومال پہن کر آگئے
- 13, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظلوم شہریوں پر صہیونی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں طلباء کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران، فلسطین کے حامی طلباء نے فلسطینی ہیڈ اسکارف پہن کر شرکت کی اور آزاد فلسطین کے نعرے لگائے۔
طلباء بعد ازاں اسرائیل نواز امریکی مزاح نگار جیری سین فیلڈ کو گریجویشن تقریب میں بطور مہمان مدعو کرنے کے بعد تقریب سے واک آؤٹ کر گئے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے فلسطینی پرچم تھامے احتجاج کیا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی لوگوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر مارچ کیا۔
تبصرے