یوکرین نے کیا روس پر جنگ کے دوران سب سے بڑا حملہ 13 افراد ہلاک 31 زخمی
- 14, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے یوکرین نے روسی شہر بلگروڈ میں 10 منزلہ عمارت کو میزائل حملے سے ملیا میٹ کر دیا ـ (بین الاقوامی میڈیا رپورٹ) کے مطابق یوکرین نے روس کے شہر بلگروڈ پر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جن میں سے ایک میزائل رہائشی 10 منزلہ عمارت پر جا لگی ـ یوکرین کے اس حملے میں عمارت کے اندر موجود 13 افراد ہلاک جبکہ 31 زخمی ہو گۓ ـ عمارت کے ساتھ میزائل ٹکرانے سے قبل سائرن بجنے سے عمارت میں موجود زیادہ تر افراد عمارت سے باہر نکل آۓ تھے ـ
لیکن حملے کے وقت بھی عمارت کے اندر 100 سے زیادہ افراد موجود تھے ـ امدادی کارروائیوں میں 13 افراد کی لاشیں عمارت کے ملبے سے نکال لی گئیں اور 31 افراد کو زخمی حالت میں ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ـ زخمی ہونے والے افراد میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ـ جنگ شروع ہونے کے بعد یوکرین کا روس پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے ۔
تبصرے