'فلسطینی شہریوں کے بھاری قتل عام کے باوجود اسرائیل حماس کے لڑاکوں کا خاتمہ نہ کرسکا' انٹونی بلنکن
- 14, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : یہ حقیقت ہے کہ فلسطین میں مظلوم شہریوں کے بھاری قتل عام کے باوجود اسرائیل حماس کے لڑاکوں کا خاتمہ نہ کر سکا ۔ پچھلے سات ماہ سے جاری غزہ اسرائیل جنگ میں امریکہ اسرائیل کی بھر پو ر مدد کر رہا ہے ـ لیکن پچھلے کچھ دنوں سے امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو دی جانے والی امریکی بموں کی کھیپ کی ترسیل روکنے پر دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں ـ بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل مخالف اب تک کا سب سےبڑا تنقیدی بیان سامنے آیا ہے امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے حربوں کا مقصد غزہ کی معصوم عوام کا بھاری جانی نقصان ہے ـ
لیکن اس کے باوجود اسرائیل حماس کے رہنماؤں اور لڑاکوں کو ڈرا نہ سکا ـ انٹونی بلنکن نے کہا کہاسرائیل کی یہ حرکت معاملات کو مستقل بغاوت کی طرف لے کر جا رہی ہے ـ انٹنی بلنکن نے ٹیلیویژن پر دیے گۓ انٹر ویو کے دوران کہا کہ امریکہ کے مطابق اب اسرائیلی فوج کو غزہ خالی کر دینا چاہیے ـ امریکہ جنگ کے بعد غزہ میں امن اور سلامتی کیلیے اسرائیل کی جانب سے قابل اعتماد منصوبوں کی امید لگائے بیٹھا ہے ـ انٹونی بلنکن نے کہا کہ حماس جماعت غزہ کے کچھ علاقوں میں دوبارہ حرکت میں آ چکی ہے ـ رفع پر صیہونی فوج کی کارروائیوں نے اسرائیل کے مستقل اتحادی امریکہ کو بھی مجبور کر دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس لڑائی میں ساتھ نہ دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے ـ
تبصرے