حماس اسرائیلی قیدیوں کو چھوڑ دے تو یہ جنگ کل ہی بند ہو جاۓ گی جوبائیڈن کا بیان
- 14, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : اگرحماس اسرائیلی قیدیوں کو چھوڑ دے تو یہ جنگ بندی کل ہی ممکن ہو جاۓ گی ـامریکی صدر (جوبائیڈن) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دے تو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ ایک دن کے اندر رک جاۓ گی ـ جمعہ کے دن اپنی تین تقریبات کے دوران اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوۓ آخر کار ایک تقریب کے دوران بائیڈن نے بیان دیا کہ کل ہی یہ جنگ بند ہو سکتی ہے اگر حماس اسرائیلی قیدیوں کو چھوڑ دے ـ بائیڈن نے یہ بیان سیٹل کے باہر مائیکرو سافٹ کے ایک سابقہ ایگزیکٹو کے گھر پر چندہ جمع کرنے کیلیے منعقد کی گئی تقریب کے دوران دیا ـ
بائیڈن نے 100 افراد کے مجمع میں یہ بیان دیا کہ اسرائیل کا کہنا ہے ـ کہ جنگ بندی حماس پر منحصر ہے اگر حماس چاہے تو یہ جنگ کل ہی ختم ہو سکتی ہے ـ جوبائیڈن نے بدھ کے دن اسرائیل کوخبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے رفع پر حملہ کیا تو اسے امریکہ کی طرف سے ملنے والی ہتھیاروں کی فراہمی بند کر دی جاۓ گی ـ انہوں نے اس بات پر افسوس کیا کہ عام شہریوں کے قتل عام میں امریکی بم استمعال ہوۓ ـ بائیڈن نے سی این این کو دیے گۓ ایک انٹر ویو میں کہا کہ اگر اسرائیل رفع پر حملہ کرے گا تو ہم اسے وہ ہتھیار نہیں دیں گے جو اس نے غزہ میں استعمال کیے ـ
تبصرے