اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ، ڈالر کی قیمت میں کمی
- 14, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔ منگل کو ٹریڈنگ سیشن کے دوران K100 انڈیکس 653 پوائنٹس بڑھ کر 74,452 پر پہنچ گیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس پہلی بار 74 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے۔
تبصرے