سونا مزید 1200 روپے فی تولہ سستا، فی تولہ کتنے روپے تک ریکارڈ کی گئی؟

سونے کی قیمت

نیوز ٹوڈے :  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی رہی 1200 فی تولہ سستا ہو گیا۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2337 روپے ہو گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے تولہ کی کمی ہوئی تھی، سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے فی تولہ اور فی 10 گرام 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+