امریکی فوج کا اسرائیل کا ساتھ دینے پر امریکی فوج کے ایک افسر اعلٰی نے استعفٰی دے دیا

ہیریسن من

نیوز ٹوڈے :  امریکہ کی دفاعی فوج کے ایک اعلٰی عہدہ دار نے غزہ جنگ کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑ دیا - پچھلے سات ماہ سے غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے امریکہ کی وزارت خارجہ کے محکمہ کے کچھ اہلکاروں نے تو اپنے عہدوں سے استعففے دیے ہیں - لیکن امریکی فوج کے کسی افسر نے یہ پہلی دفعہ کیا ہے - امریکہ کی فیمس سوشل میڈیا سائٹ "لنکڈن" پر تحریر کردہ اپنے ایک بیان میں امریکی فوج کے افسر ( ہیریسن من) نے کہا کہ 'انہوں نے جنگ شروع ہونے کے بعد نومبر میں ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا-

انہوں نے کہا کہ ان کے استعفے کی وجہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں امریکہ کا فلسطینیوں کو پہنچنے والے نقصانات میں اسرائیل کا ساتھ دینا تھا - ( ہیریسن من ) نے کہا کہ 'اس بات سے انہیں سخت ذہنی اور نفسیاتی تکلیف پہنچتی تھی- ان کا کہنا تھا کہ خوف کی وجہ سے وہ کچھ مہینوں تک استعفے کی وجہ بتانے سے رکے رہے ـ انہوں نے کہا کہ میں ان فوجی افسران سے ڈرتا تھا جن کی میں عزت کرتا تھا - ہیریسن نے اپنی تحریر میں لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ میری تحریر پڑھتے ہوۓ کچھ افراد اسے عجیب قرار دیں گے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+