بحیرہ احمر میں حوثی لڑاکے اور امریکی فوج کی ٹکر
- 15, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی فوج نے بحیرہ احمر پر برساۓ گۓ ایک بلیسٹک میزائل اور دو ڈرونز تباہ کر دیے ـ امریکہ کی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر سے منگل والے دن برساۓ جانے والے دو ڈرونز اور ایک میزائل کو تباہ کردیا ہے - امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک اعلٰی افسر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ 13 مئی کو حوثیوں کی جانب سے داغے گۓ ڈرونز اور میزائل کو ہماری فوج نے تباہ کر دیا ہے اور اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے -
امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری کردہ اپنے تحریر ی بیان میں کہا کہ اس نے یمنی حوثیوں کے قبضہ والے علاقہ میں ایک ڈرون کو تباہ کیا ہے - اور بعد میں امریکی ڈسٹرائر میسن نے حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر کے اوپر سے ایک میزائل اور ایک ڈرون کو تباہ کیا ہے -
وسیم حسن
تبصرے