حماس دہشتگرد نہیں بلکہ اپنے علاقے کی محافظ جماعت ہے ( رجب طیب اردگان)
- 15, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے: حماس دہشت گرد جماعت نہیں ہے حماس کے ایک ہزار سے زیادہ لڑاکے ترکیہ میں زیر علاج ہیں ـ ترکیہ کے صدر کی یونانی وزیر اعظم سے بات چیت کے دوران ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردگان) نے پیر والے دن اپنے ایک بیان کے دوران اعلان کیا کہ 'وہ حماس کو ایک دہشتگرد جماعت تسلیم نہیں کرتے- انہوں نے کہا کہ حماس کے ایک ہزار سے زائد لڑاکے ترکیہ میں زیر علاج ہیں - رجب طیب اردگان نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پورا مغرب مختلف قسم کے خطرناک ہتھیاروں اور گولہ بارود سے حماس کے لڑاکوں پر حملے کر رہا ہے - ان کا کہنا تھا کہ حماس کے بہت سے اہلکار شہید ہو چکے ہیں-
انقرہ میں یونان کے وزیر اعظم ( مٹسوٹاکس ) سے ملاقات کے بعد میڈیا پریس کانفرنس کے دوران ارگان نے کہا ـ کہ میں حماس کو دہشتگرد جماعت نہیں مانتا - بلکہ حماس کو اپنے مقبوضہ علاقوں کی حفاظت کرنے والی ایک جماعت مانتا ہوں انہوں نے مغربی ملکوں کی سربراہی میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ غزہ میں 35000 سے زائد بے قصور فسلطینیوں کے قتل کے خلاف آواز اٹھائیں - رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم اسرائیل کو جنگ بندی اور فلسطین کو بطور الگ ریاست منوانے کیلیے اس کے ساتھ سفارتی رابطے میں رہیں گے-
تبصرے