بھارتی شہر بمبئی میں طوفانی بگولے سے افراد ہلاک 59 زخمی
- 15, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت میں مٹی کے طوفان سے گرنے والے بڑے بل بورڈ کے نیچے دب کر 8 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گۓ - بھارت کے شہر (بمبئی) میں آنے واللے مٹی کے طوفان سے ایک بہت بڑا بل بورڈ پیٹرول پمپ کے اوپر جا گرا جس سے 8 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 59 زخمی ہو گۓ ـ بل بورڈ گرنے سے پیٹرول پمپ پر کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا - بھارتی میڈیا کے مطابق بل بورڈ پیٹرول پمپ کے اوپر گرا ہے اور اندازے کے مطابق ابھی 20 مزید افراد بل بورڈ کے ملبے کے نیچے دبے ہوۓ ہیں ـ جن کو نکالنے کیلیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں -
بھارتی سینیئر صحافی (راج دیپ سدیسائی) کےمطابق یہ وہی بل بورڈ ہے ـ جس کو سب سے بڑا بل بورڈ ہونے کی وجہ سے پچھلے سال "لمکا بک آف ریکارڈ" میں شامل کیا گیا تھا - مقامی حکام نے کارروائی شروع کر دی ہے کہ کیا اشتہارات کی کمپنی کے پاس اس اتنے بڑے بل بورڈ کا دھاتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی منظوری تھی -ریاست مہارا شٹر کے وزیر اعلٰی نے ہلاک ہونے والے افراد کیلیے فی کس 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے - بمبئی میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے مٹی کے طوفان سے کئی دکانیں ، درخت اور بڑے بڑے اسٹرکچرز اکھڑ گۓ ہیں-
تبصرے