یمن کی جنگ کی طرف واپسی سے اقوم متحدہ تشویش میں مبتلاء
- 15, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : یمن کے جنگ کی طرف واپسی کے خطرات کی وجہ سے اقوام متحدہ تشویش میں مبتلا ہے ـ یمن کیلیے مقرر کردہ اقوام متحدہ کے ایلچی ( ہانس گرنڈ برگ ) نے سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ یمن کے جنگ میں واپسی کے خطرات نظر آنے لگے ہیں - انہوں نے کہا کہ تمام فریقین صبر سے کام لیں - انہوں نے کہا کہ مجھے یمن کی جنگجو جماعتوں کی طرف سے جنگ میں شمولیت کیلیے دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش ہے - انہوں نے حوثی جماعت کی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوۓ کہا کہ تشدد بڑھانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا بلکہ اس سے اس مسئلے کے سیاسی حل میں بھی رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے -
اقوم متحدہ کے ایلچی نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر تمام جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس نازک موڑ پر اپنے بیانات اور تقریروں میں صبر سے کام لیں -انہوں نے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ ابھی بھی اس مسئلے کے منصفانہ اور پر امن حل تک پہنچنا نا ممکن نہیں- اقوام متحدہ کے انسانی کاموں کے جنرل سیکرٹری اور ہنگامی امداد کے کوارڈینیٹر ( مارٹن گریفتھس ) نے سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ یمن میں خوراک کی قلت اور ہیضے کی پھیلتی وباء کو روکنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے -اس لیے انہیں مزید فنڈ کی ضرورت ہے -امریکی نمائندے نے یمنی حوثیوں کیلیے ایرانی حمائت پر امریکہ کی تنقید کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایران کو یمنی حوثیوں کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے -
تبصرے