آسٹریلیا نے ویزوں کے حصول میں نرمی کر دی
- 15, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: بیرون ملک تعلیم کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں اور پیشہ ورانہ افراد کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ آسٹریلوی داخلہ محکمہ نے ٹوفل (TOEFL) اسکور کی منظوری کو دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ویزا درخواست دینے والے افراد اب ایک بار پھر انگلش زبان کی مہارت کو ثابت کرنے کے لیے TOEFL آئی بی ٹی ٹیسٹ کے نتائج کا استعمال کر سکتے ہیں۔
گزشتہ سال، آسٹریلوی محکمہ داخلہ نے TOEFL اسکور کی منظوری پر روک لگا دی تھی، لیکن اب اس فیصلے کی واپسی ہوگئی ہے۔ اس انتباہ کے بعد، ٹیسٹ آف انگلش ایز فارن لینگویج اسکور دوبارہ ویزا درخواستوں کے لیے درست دستاویزات کی شکل میں تسلیم کیا گیا ہے، جس سے آسٹریلیا جانے والے بین الاقوامی طلبا اور پیشہ ور افراد کو زندگی کی نئی شروعات کی راہ میں مدد ملے گی۔
تبصرے