کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت

نیوزٹوڈے:   ایسوسی ایشن کے اہم ڈیلرز کی رپورٹ کے مطابق، ایک مہینے کے دوران، اے برینڈ اور بی برینڈ کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں 70 سے 75 روپے کی کمی آئی ہے۔ اب اے برینڈ کا تیل فی لیٹر 75 روپے سستا ہو کر 525 روپے میں دستیاب ہے اور اسی طرح اے برینڈ کا گھی 25 روپے کی کمی سے 525 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ بی برینڈ کا گھی اور تیل فی لیٹر 70 روپے سستا ہونے کے بعد 380 روپے میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب، ملک سے چاول کی برآمد میں مالی سال کے دوران 76.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق، جولائی سے مارچ 2024 تک کی مدت میں برآمدات کا حجم 2.690 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 76.57 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2023 میں، برآمد سے ملک کو 2.10 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا، جبکہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمد کا حجم 631.33 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+