مصر کا اسرائیل کو کرارا جواب
- 15, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے غزہ میں انسانی بحران کے لیے قاہرہ کو مورد الزام ٹھہرانے کی اسرائیل کی کوشش کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ سے مصر جانے والی رفح سرحد پر قبضہ اور اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں اس کی فوجی کارروائیاں امداد کے غزہ میں داخل نہ ہونے کی بنیادی وجوہات اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ مصر کو غزہ کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے لیے "قائل" کرنا چاہیے تاکہ "بین الاقوامی انسانی امداد کے بہاؤ کو جاری رکھا جا سکے۔
اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کو روکنے کی کلید اب ہمارے مصری دوستوں کے ہاتھ میں ہے غیر ملکی ناقدین جو اسرائیل کو پٹی میں انسانی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں وہ گمراہ ہیں۔
تبصرے