اگر مغرب جنگ میں کودنا چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، روس
- 15, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قائم مقام روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا اور اس کے اتحادی چاہتے ہیں کہ یوکرین کے تنازع کا فیصلہ میدان جنگ میں ہی کیا جائے تو وہ بھی اس کی حمایت کریں گے۔ اپنی دوبارہ تقرری کے روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ مغربی ممالک مذاکرات کے ذریعے دشمنی کے خاتمے کی خواہش نہیں رکھتیں۔
سرگئی لاوروف کی جانب سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ماسکو یوکرین کے تنازع میں اپنے مقاصد کو سفارتی ذرائع سے حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم وہ فوجی کارروائی کے ذریعے بھی ایسا کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فروری 2022 میں لڑائی شروع ہونے کے فوراً بعد ماسکو نے مغرب کے متعدد سابقہ فریبوں کے باوجود خیر سگالی کا مظاہرہ کیا اور امن معاہدے پر دستخط کیا۔ مغربی ممالک نے ہمیں دوبارہ دھوکہ دیا اور لڑنے پر مجبور کیا۔
تبصرے