’نریندر مودی کے نام کا باب ختم ہونے جا رہا ہے‘
- 15, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے اظہار کیا ہے کہ ملکی سیاست میں نریندر مودی کے نام کا باب ختم ہونے جا رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق لوک سبھا الیکشن 2024 کے چوتھے مرحلے کی پولنگ جاری ہے اور آج نریندر مودی نے وارانسی کی پارلیمانی نشست کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جس پر سنجے راؤت نے تیز ردعمل ظاہر کیا۔
سنجے راوت نے کہا کہ جب بھی کسی لیڈر کی سیاست کا خاتمہ ہوتا ہے تو بہت سے لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔ اور ان کاغذات نامزدگی کا معاملہ مودی کی زندگی کی آخری نامزدگی ہوگا۔ ہندو انتہا پسند جماعت کے رہنما نے کہا کہ یہ نریندر مودی کا آخری الیکشن ہے، اور اس بار انہیں وارانسی میں جیت کیلیے بہت جدوجہد کرنا پڑے گی۔
راہول گاندھی نے بھی نریندر مودی کی مباحثہ سے متعلق حمایت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن میں 200 سے زیادہ نشستیں نہیں لے سکے گی۔ نریندر مودی کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا ہے۔ اس سے قبل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا تھا کہ میرے پاس ضمانت ہے کہ نریندر مودی دوبارہ ہندوستان کے وزیر اعظم نہیں ہوں گے۔۔ ایک ریلی سے خطاب میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی حکومت گرنا یقینی ہے کیونکہ یہ لوگوں سے جھوٹ بولتے ہیں، اور انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنے تو وہ ملک کے آئین کو ختم کر دیں گے-
تبصرے