سلواکیہ کے وزیر اعظم ( رابرٹ فیکو ) گولیاں لگنے سے زخمی
- 16, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : سلواکیہ کی عوام کی ہردلعزیز شخصیت ( رابرٹ فیکو ) بدھ کے دن گولی لگنے سے زخمی ہو گۓ - انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ـ سلواکی کے ٹی وی چینل (ٹی اے 3 کی رپورٹ) کے مطابق وزیر اعظم ( رابرٹ فیکو ) سلواکیہ کے دارالحکومت سے 150 کلو میٹر دور شمال مشرق کے "ہینڈ لووا گاؤں میں ہاؤس آف کلچر" کے باہر اپنے حمایتیوں سے ملاقات کر رہے تھے-کہ اچانک ان پر گولیاں چلا دی گئیں ـ رپورٹ کے مطابق 59 سالہ رابرٹ فیکو کے پیٹ میں زخم آۓ ہیں - ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جاۓ وقوعہ کو سربمہر کر دیا ہے اور شک کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے -
سلواکیہ خبر رساں ایجنسی "اے ایس آر " کےمطابق پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر ( لوبوس بلاہانے ) پارلیمنٹ میں جاری اجلاس میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اجلاس کو ملتوی کر دیا ہے - سلواکیہ کے صدر ( زوزاناکیپوٹووا) نے وزیر اعظم پر ہونےو الے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ 'میں حیران ہوں اس واقعہ پر انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ رابرٹ فیکو جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں-
تبصرے