رفع پر حملہ آور اسرائیلی ٹینک کی تباہی کی وڈیو القسام بریگیڈ نے کی جاری
- 16, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : فلسطین میں حماس کے خاتمے کی اسرائیلی کوششیں ناکام ہوتی جا رہیں ہیں ۔ صیہونی فوج جتنا حماس کے لڑاکوں کو کچلنے کی کوشش کرتی ہے حماس کی طاقت اتنی ہی بڑھتی جارہی ہے- حماس کے عسکری ونگ (القسام بریگیڈ) نے اسرائیل کے ٹینکوں پر ڈرامائی حملے کی وڈیوز جاری کرد یں - رفع اور شمالی غزہ پر حملہ آور صیہونی فوج اور فلسطین کی مزاحمتی جماعت کے لڑاکوں کے درمیان خوفناک جھڑپیں جاری ہیں-
حماس کی القسام بریگیڈ نے رفع پر حملہ کرنے والے اسرائیلی ٹینکوں کی تباہی کی ایک وڈیو جاری کردی ہے ـ اس وڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ القاسم بریگیڈ کے لڑاکوں نےاسرائیلی ٹینکوں کے نزدیک موجود سرنگوں سے نکل کر ٹینکوں کے نیچے بارودی مواد نصب کر دیا - وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارودی مواد نصب کرنے کے بعد لڑاکے ٹینکوں پر راکٹ برسا رہے ہیں - صیہونی فوج نے رفع پر حملے کے بعد غزہ کے شمالی حصہ پر بھی دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں ـ غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 60 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں -7 اکتوبر سے جاری ان حملوں میں اب تک 35 ہزار 233 افراد شہید اور 79 ہزار 141 زخمی ہو چکے ہیں -
تبصرے