اسرائیلی فوج میں فوجی جوانوں کی شدید کمی
- 16, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : حماس کے لڑاکوں کے خلاف جنگ نے اسرائیلی فوج میں فوجیوں کی کمی پیدا کر دی ہے ـ غزہ اور دوسرے محازوں پرلڑتے اسرائیل کو فوجیوں کی شدید کمی کی خبر سامنے آئی ہے - اسرائیلی نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق غزہ اور کئی دوسرے محازوں پر فلسلطین کی حمایتی جماعتوں کے خلاف جاری جنگ میں بڑے عرصے بعد اسرائیلی فوجیوں کی لاتعداد ہلاکتوں کی وجہ سے اسرائیل کو فوج کی شدید کمی کے مسئلے کا سامنا ہے - میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت فوجیوں کی اس کمی کے مسئلے کو حل کرنے کیلیے الٹرا آرتھوکس یہودیوں کو فوج میں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے -
اسرائیلی (وزیر اعظم نیتن یاہو) بضد ہیں کہ یہودی فرقہ "حردیم " کو فوج میں شامل کیا جاۓ - لیکن الٹرا آرتھوڈکس یہودیوں کے حردیم فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ صیہونی فوج میں شمولیت سے انکار کر رہے ہیں - بن یامین نیتن یاہو کے فوجیوں کی کمی کا متنازعہ بل پیش کرنے کے کیے گۓ فیصلے پر قدامت پسند یہودیوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے - قدامت پسند یہودی حردیم اسرائیلی آبادی کا 13 فیصد ہیں اس فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ صرف مذہبی تعلیمات حاصل کرتے ہیں - اگلے دس سال میں اس فرقہ کی آبادی 20 فیصد تک پہنچ جاۓ گی ـ یہ لوگ خاندانی منصوبہ بندی کے بھی سخت مخالف ہیں - اسرائیل میں اٹھارہ سال کی عمر میں تمام مردوں اور عورتوں کو فوجی ٹریننگ دی جاتی ہے - اسرائیلی عورتیں 2 سال اور مرد 32 مہینے فوجی ڈیوٹی دیتے ہیں ـ لیکن حردیم فرقہ فوج میں شمولیت سے انکار کرتا آ رہا ہے -
تبصرے