اب سیاح چین میں بغیر ویزا داخل ہو سکیں گے, جانیے
- 16, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : چین نے بین الاقوامی سیاحوں کے لئے ایک نیا اقدام اٹھایا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق، چین نے اپنی ساحلی پٹی کے تمام بندرگاہوں پر کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دی ہے۔
قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق، ایسے سیاحوں کے گروہ جو دو یا دو سے زیادہ غیر ملکیوں پر مشتمل ہیں، اور جو چینی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے ملک میں آئے ہیں، ان کو چین کے 13 شہروں میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت حاصل ہے۔ ان سیاحوں کو چین میں صرف 15 دنوں کی مدت کے لئے مقیم ہونے کی اجازت ہوگی۔ ان کو دوران اپنے قیام کے وقت ساحلی صوبوں، میونسپلٹیز، اور خود مختار علاقوں کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔
این آئی اے نے چین میں موجود 7 کروز بندرگاہوں کو 54 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزا فری ٹرانزٹ بندرگاہ قرار دیا ہے۔ اس اقدام سے چین کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کا مزید استحکام ہوا ہے، جس کے تحت کروز بحری جہازوں کے ذریعے ان بندرگاہوں کے استعمال سے غیر ملکی مسافروں کی آمدورفت اور روانگی میں سہولت فراہم ہوگی۔
تبصرے