وہ ملک جہاں مردوں کو خواتین کی طرح گاڑی چلانے کا مشورہ دیا گیا

خواتین بہتر ڈرائیور

نیوز ٹوڈے :   ایسا لگتا ہے کہ فرانس میں اب اس متنازعہ سوال کا جواب مل گیا ہے۔فرانس میں روڈ سیفٹی کی ایک نئی مہم نے مردوں پر زور دیا ہے کہ وہ سڑکوں پر ہونے والی اموات کی تعداد کو کم کرنے کے لیے 'خواتین کی طرح ڈرائیو کریں'۔یہ مہم ایک تنظیم وکٹمز اینڈ سیٹیزنز چلا رہی ہے، جس کے مطابق یہ خیال غلط ہے کہ خواتین اچھی ڈرائیور نہیں ہیں۔

فرانسیسی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق 84 فیصد مہلک ٹریفک حادثات کے ذمہ دار مرد ہیں اور 93 فیصد حادثات مردوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔فرانس میں ہر سال اوسطاً 3000 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔لیکن حالیہ برسوں میں اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے، 11 یورپی ممالک کے سروے کے مطابق، فرانسیسی ڈرائیور سب سے زیادہ جارحانہ انداز میں گاڑی چلا رہے ہیں۔

67 فیصد دوسرے ڈرائیوروں کو گاڑی چلاتے ہوئے کوستے ہیں جبکہ 91 فیصد اکثر تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں۔

فرانسیسی حکومت کے روڈ سیفٹی ایجنسی کی سربراہ فلورنس گیلوم نے کہا کہ مرد خواتین کے مقابلے میں مختلف طریقے سے خطرے کا تجزیہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر مرد ڈرائیونگ کے دوران مہارت کی بجائے طاقت دکھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+