ولادیمیر پیوٹن چین کے صدر شی جنپنگ کی دعوت پر چین پہنچ گۓ
- 17, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : روسی صدر (ولادیمیر پیوٹن چینی صدر شی جنپنگ) کی دعوت پر چین پہنچ گۓ - مارچ میں ہونے والی انتخابی مہم میں پانچویں بار روس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے ـ عالمی میڈیا کے مطابق چین کے صدر نے ولادیمیرر پیوٹن کا والہانہ استقبال کیا ـ چین اور روس کے ترانے بجاۓ گۓ - گریٹ ہال آف پیپل کے باہر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ـ چینی صدر نے ولادیمیر پیوٹن سے کہا کہ 'دنیا میں انصاف کے قیام کیلیے روس کے ساتھ کھڑے ہیں ـ اور دونوں ملکوں کے تعلقات امن کیلیے ساززگار ہیں- شی جنپنگ اور ولادیمیر پیوٹن نے اس بات کو سراہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قائم خوشگوار تعلقات سخت محنت کا حصول ہے اور یہ کہ دونوں ملک ان تعلقات کو زیادہ مظبوط بنانے کیلیے کوشاں رہیں گے-
ولادیمیر پیوٹن کے دفتر سے جاری ہوۓ بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنما ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک اعلامیہ پر دستخط کریں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان قائم ہوۓ سفارتی تعلقات کو 75 سال ہونے پر منعقد کی گئی پارٹی میں شریک ہوں گے -ولادیمیر پیوٹن کا یہ دورہ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ روس یوکرین جنگ کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے ـ اور 2023 میں یہ تجارت 240 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے-
تبصرے