شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اپنے فوجیوں کو ہی نشانہ بنا ڈالا

اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری

نیوز ٹوڈے :  شمالی غزہ میں اسرائیل کے ٹینکوں نے اپنے ہی فوجی جوانوں کو ہلاک کر دیا ـ اسرائیلی ٹینک نے ایک عمارت کو بنایا نشانہ جس میں موجود 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گۓ - اسرائیل کی طرف سے رفع میں مزید فوج بھیجنے کے اعلان کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے تیز کر دیے ہیں - رفع کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگۓ ہیں ـ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق

'اسرائیل نے غزہ کے 78 فیصد حصہ پر جنگ کا دائرہ پھیلا دیا ہے-غزہ میں موجود ورلڈ فوڈ پروگرام کے پاس صرف چند دنوں کا راشن اور ایندھن بچے ہیں - عالمی ادارے کے مطابق اسرائیل کے بڑھتے قدم انسانی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں' -دوسری طرف حزب اللٰہ کی طرف سے شمالی اسرائیل میں فوجی تنصیبات پر کیے گۓ ڈرون حملے سے 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے اور فوجی تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا -رفع میں جاری صیہونی فوج کی بربریت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے پر بائیڈن کی انتظامیہ کے ایک یہودی رہنما نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+