فلسطین کی حمایت کرنے پر امریکی پروفیسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
- 17, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مخالفت کرنے پر امریکہ نے اپنے ہی ایک پروفیسر پر قتل کا مقدمہ چلا دیا - کیلفورنیا کی عدالت کے ایک جج نے کالج کے کمپیوٹر سائنس کے ایک پروفیسر پر نومبر میں اسرائیلی جنگ کے خلاف ہونے والے اساتذہ اور طلباء کے احتجاج میں حصہ لینے پر قتل کا مقدمہ چلا دیا - عدالت نے پروفیسر پر ایک یہودی کو ہلاک کرنے کا مقدمہ بنایا ہے - عدالت کے مطابق مظاہروں کے دوران غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور اس جنگ کے حامیوں کا آمنا سامنا ہو گیا تھا اس وقت پروفیسر کے ہاتھ میں ایک میگا فون تھا جو کہ جھڑپ کے دوران پروفیسر نے ایک پال کاسلر نامی یہودی کو مارا -
میگا فون لگتے ہی 69 سالہ کیسلر زمین پر گر پڑا اور ہسپتال پہنچتے ہی اس کی موت واقع ہو گئی -پروفیسر پر عدالت نے دو الزامات لگائے ہیں ایک تو غیر ارادی طور پر کیسلر کے قتل کا اور دوسرا بیٹری والی چیز سے حملے کا اگر پروفیسر پر عدالت کی طرف سے لگاے گۓ الزامات ثابت ہو گۓ تو انہیں 4 سال یا پھر اس سے زیادہ عرصہ کی قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے - (پروفیسر عبدالفتاح الناجی کمپیوٹر سائنسز سے ریلیٹڈ کالج مور پارک میں تعینات ہیں) اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی وہ فلسطین کے حق میں پوسٹیں لگاتے رہتے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسرائیل کے سخت مخالف ہیں-
تبصرے