اسرائیل کی مخالف ( فلسطین سولیڈیریٹی) پارٹی کے خلاف جرمنی کی کارروائی
- 17, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کی مخالفت کرنے والی پارٹی پر پابندی لگا دی - جرمن حکام نے جرمنی کی طرف سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کی مخالفت اور فلسطین کی حمایت کرنے والے ایک گروہ پر جمعرات کے دن پابندی لگا دی - جرمنی کی پولیس نے فسلطین کے حمایتی اور اسرائیل کے مخالف اس گروپ سے دستاویزات چھیننے کیلیے اس گروپ سے ملحقہ افراد کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں - اس گروپ کا نام (فلسطین سولیڈیریٹی ڈوئسبرگ) ہے - جرمنی کے نارتھ ویسٹ فیلیا کے وزیر داخلہ (ہربرٹ ریول) نے اس سے متعلق کہا ہے
کہ 'فلسطین سولیڈیریٹی گروہ متعدد مرتبہ اپنےجلسوں اور سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف اور اسلام دشمن عالمی نظریے کا اظہار کر چکا ہے'- انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کر دی کہ تقریباً 50 پولیس افسران نے شمال مغربی ریاست میں چھاپوں کے دوران اس گروہ کی املاک کی تلاشی لی - اور ان سے لیپ ٹاپ ، نقدی ، موبائل فون اور کاغذات چھین لیے - فلسطین سولیڈیریٹی پارٹی نے رابطہ کرنے پو اس بارے میں فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا ـ اس گروہ نے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والی "جرمن کمپنی رین میٹل" کے دفتر کے سامنے بھی احتجاج کیا تھا -
تبصرے