حج کے دوران کس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہو گا؟ جانیئے
- 17, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: العربیہ نیوز کے مطابق، سعودی حکومت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کرنے والے مقامی اور غیر ملکی شہریوں پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے، حرمین شریفین، حرم مکی، حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ، اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹر میں بغیر اجازت نامے کے پکڑے جانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
سعودی عرب نے اس سال حج کے دوران اڑنے والی گاڑیوں کی آزمائش کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے دوبارہ ایسی خلاف ورزی کی تو اس پر جرمانہ دگنا کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد حج کے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور غیر قانونی حج کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
تبصرے