چپس کیوں نہیں لائے؟ بیوی کا شوہر سے طلاق کا مطالبہ
- 17, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : چپس کھانے کی شوقین بیوی نے چپس نہ لانے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ یہ واقعہ آگرہ کے شہر میں پیش آیا جہاں شوہر اپنی بیوی کا پسندیدہ چپس کا پیکٹ لانا بھول گیا۔ بیوی کو چپس کھانے کی عادت تھی اور وہ روزانہ اپنے شوہر سے 5 روپے مالیت کا چپس کا پیکٹ منگواتی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جھگڑا اس وقت بڑھ گیا جب شوہر چپس کا پیکٹ لانا بھول گیا، جس پر بیوی کی شوہر سے لڑائی ہوگئی اور وہ ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور پھر شوہر سے طلاق لینے پولیس اسٹیشن چلی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور لڑائی کے باعث پولیس نے جوڑے کو فیملی کونسلنگ کے لیے بھیج دیا تھا۔
پولیس کے مطابق شوہر نے موقف اختیار کیا کہ وہ بیوی کی روزانہ چپس کھانے کی عادت سے پریشان تھا اور بیوی نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر اسے مارتا ہے جس کی وجہ سے وہ شوہر کا گھر چھوڑ کر چلی گئی۔
پولیس کے مطابق بیوی کے الزامات کو مدنظر رکھتے ہوئے حقیقت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تبصرے