ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ

ایران کے صدر (ابراہیم رئیسی) کے ہیلی کاپٹر

نیوز ٹوڈے :  ایران کے وزیر داخلہ نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی تصدیق کر دی ہے - وزیرداخلہ (احمد وحیدی) نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹرکو حادثہ پیش آیا ہے - اور ریسکیو ٹیمیں جاۓ حادثہ کی طرف روانہ ہو چکی ہیں - موسم کی خرابی کی وجہ سے ریسکیو عملے کو مشکلات پیش آ رہی ہیں ـ ایرانی صدر (ابراہیم رئیسی) قافلہے کے ہمراہ آذربائیجان میں ایک ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس آ رہے تھے کہ صدر اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ پیش آ گیا - ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ (حسین امیر عبدالالہیان ، آذر بائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور صوبے میں صدر کے نمائندہ آئت اللٰہ محمد علی) سوار تھے - ہیلی کاپٹر شمال مغربی صوبہ آذربائیجان شرقی میں اوزی گاؤں کے نزدیک کریش لینڈنگ کر گیا -

ایران کے امور خاص کے ایگزیکٹو محسن منصوری نے بتایا ہے کہ 'صدر کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں موجود 2 افراد سے رابطے کی کوشش میں ہیں ان میں ایک ہیلی کاپٹر کے عملے کا فرد اور دوسرا ایک مسافر ہے- محسن منمصوری کے مطابق دو مربع کلو میٹر کے علاقہ کی تلاشی لی جا رہی ہے - جہاں پر واقعہ پیش آیا ہے- لیکن خراب موسم اور دشوار گزار علاقہ کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو جاۓ حادثہ پر پہنچنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+