فلسطین کی آزاد ریاست کی حیثیت کی قرارداد منطور کرانے میں یو ۔ اے ۔ ای کی کامیابی

الگ آزاد ریاست

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کی طرف سے فلسطین کو بطور آزاد ریاست قرار دینے اور اقوم متحدہ کا باقاعدہ طور پر رکن بنانے کی قرارداد پیش کی گئی - قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی ـ یو اے ای نے یہ قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش کی تھی - اس قرارداد کے حق میں اقوم متحدہ کے 143 ارکان نے ووٹ ڈالا جبکہ امریکہ سمیت 9 ملکوں نےاس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا - اس قرارداد کی مظوری دنیا میں امن و امان کے قیام کیلیے ایک ٹھنڈٰی ہوا کا جھونکا ہے - اس قرارداد کی بنیاد پر اب عرصہ دراز سے جاری مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلیے بھی اقوم متحدہ پر دباؤ پڑ سکتا ہے-

اقوم متحدہ اگر فلسطین اور آزاد کشمیر کی ان کی قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہو جاۓ تو دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے - اقوم متحدہ میں تعینات اسرائیلی سفیر (جیلاد ایرڈن) نے قرارداد فلسطین کے حق میں منظور ہونے پر ندامت اور شرمندگی کے خوف سے جنرل اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر اقوم متحدہ کے چارٹر کے ٹکڑے کر دیے -فلسطین کی آزاد ریاست کی حیثیت سے ووٹنگ سے قبل جب اسرائیلی سفیر تقریر کیلیے آۓ تو اپنے ساتھ پیپر شریڈر لے کر آۓ اور ہاؤس آف جنرل اسمبلی کو مخاطب کرکے کہا اگر آپ فلسطین کے حق میں ووٹ دیں گے تو اس کا مطلب ہوگا کہ آپ اقوم متحدہ کے چارٹر کے ٹکڑے کر رہے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+