اسرائیل حماس کے لڑاکوں کا خاتمہ ضرور کرے لیکن رفع کے مظلوم شہریوں کا خون بہاۓ بغیر ( جان کربی)
- 20, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : وائٹ ہاؤس میں (قومی حفاظتی کونسل کے کوآرڈینیٹر جان کربی) نے واشنگٹن میں "العربیہ اور الحدث ٹی وی" کے نمائندوں کو انٹر ویو کے دوران کہا کہ 'امریکہ اسرائیل کے رفع پر حملوں کی سخت مخالفت کرتا ہے - جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حق حاصل ہے کہ وہ حماس کا تعاقب کرے لیکن رفع پر حملے کرکے بے گناہ شہریوں کا خون بہاۓ بغیر' ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے خیال کے مطابق غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا بہترین راستہ مذاکرات ہیں - غزہ کی عوام کیلیے امداد سے متعلق پوچھے گۓ سوال پر انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مشاورت سے غزہ کو امدادی سامان کی فراہمی عارضی بندر گاہ سے کی جائے گی -غزہ کی سر زمین پر ایک امریکی بھی قدم نہیں رکھے گا -
امدادی کام شروع کرنے سے پہلے اس کا جائزہ قبرص میں لیا جا رہا ہے - جان کربی نے کہا کہ امریکہ امدادی قافلوں پر اسرائیلیوں کے حملوں کی مذمت کرتا ہے - امریکہ اسرائیل پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ غزہ کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرے- 13 مغربی ممالک جن میں سے زیادہ تر اسرائیل کے حمایتی ہیں ، نےرفع پر بڑے حملوں کی مخالفت کی ہے ان ملکون کے وزراء خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب کو لکھے گۓ خطوط میں لکھا کہ 'ہم رفع پر بڑے فوجی آپریشن کے مخالف ہیں اس حملے سے رفع کے عام شہریوں کیلیے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے-
تبصرے