ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اسرائیل کا ردعمل

اسرائیل کا ردعمل

نیوز ٹوڈے :  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اسرائیل کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

پاکستان، ترکی، سعودی عرب، روس، چین، آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر ایرانی حکام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران میں ابراہیم رئیسی کے ساتھ پیش آنے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ملوث نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو گزشتہ روز تبریز شہر سے 100 کلو میٹر دور حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے کے وقت ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد الحیان، تبریز کے گورنر اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔ علی خامنہ ای کے ترجمان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی جہاز میں موجود تھے۔

ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان اور تبریز کے گورنر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاش بھی جائے حادثہ سے ملی ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+