ایران کے سابق وزیر خارجہ نےابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کی ذمہ داری امریکہ پر ڈال دی

ایران کے سابق وزیر خارجہ

نیوز ٹوڈے :  ایران کے سابق وزیر خارجہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرا دیا - ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوۓ سابق وزیر خارجہ (جواد ظریف) نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے ایران ہوا بازی کی نئی سہولتوں تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر رہا - ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کی موت کی وجہ ہوا بازی سے متعلق پرزوں پر لگائی گی امریکی پابندیاں ہیں - ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اتوار کے روز ایران کے مشرقی صوبہ آذر بائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہو گۓ-

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ اس حادثہ میں جاں بحق ہو گۓ - ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث دیزمر جنگل میں کریش ہو گیا -ہیلی کاپٹر کو یہ حادثہ ضلع اوزی اور پیر داؤد گاؤں کے درمیان پیش آیا - میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ شدید دھند اور بارش کی وجہ سے پیش آیا ۔ دوران واپسی دو گھنٹے بعد ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا دیگر دو ہیلی کاپٹروں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+