سپریم لیڈر آیت اللٰہ خمینی نے ایران کے نۓ سربراہ کا اعلان کر دیا

سپریم لیڈر آیت اللٰہ خمینی

نیوز ٹوڈے :  ایران کے صدر (ابراہیم رئیسی) کی حادثاتی موت کے بعد ایران کے نۓ سربراہ سے متعلق (آیت اللٰہ خمینی) کا بیان سامنے آ گیا - ایران کے سپریم لیڈر آیت اللٰہ خمینی نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور دیگر افراد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، کہ 'ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد نائب صدر محمد مخبر آئین کے مطابق صدارت کے امور سرانجام دیں گے -اور ایران کی عدلیہ اور قانون بنانے والے اداروں کے متفقہ مشاورت سے محمد مخبر کو 50 دن کے اندر صدارتی انتخابات کروانے ہوں گے-

آیت اللٰہ خمینی نے ایرنی صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر افراد کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں انتقال پر پورے ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے - ابراہیم رئیسی ڈیم کا افتتاح کرکے واپس تبریز جا رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر موسمیاتی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گیا - ڈیم کی افتتاحی تقریب میں آذر بائیجان کے صدر بھی شریک تھے - حادثہ کے وقت ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ ( حسین امیر عبداللہیان )، مشرقی آذر بائیجان کے گورنرمالک رحمتی اور صدر کے ترجمان بھی موجود تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+