ابراہیم رئیسی کی ہلاکت میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں وزیر دفاع امریکہ کا بیان
- 21, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : ایرانی صدر کی ہلاکت میں ہمارا کوئی کردار نہیں ـ ایرانی حکام نے ایرانی صدر (ابراہیم رئیسی) کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات تلاش کرنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے - اس حادثہ میں ایران کے صدر کے ساتھ وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر 7 افراد بھی جاں بحق ہوۓ ہیں - دوسری جانب امریکہ کے وزیر دفاع نے بیان جاری کر دیا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آۓ حادثہ کی وجوہات کا امریکہ کو کچھ علم نہیں - امریکی وزیر دفاع نے حادثہ میں واشنگٹن کے شامل ہونے کی تردید کر دی ہے -
امریکی وزیر دفاع نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ 'ایرنی صدر اور وزیر خارجہ کو لے کر جانے والے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں - مجھے طیارے کے حادثے کی وجہ کا اندازہ نہیں ہے ـ ہمیں ایرانی صدر کی موت کے علاقائی سلامتی پر کچھ زیادہ اثرات مرتب ہوتے نظر نہیں آ رہے- انہوں نے کہا کہ ایران نے ہم سے مدد مانگی لیکن لاجسٹک وجوہات کی بنا پر ہم ان کی مدد نہ کر سکے - امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھی پریس کے سامنےا س بات کا اقرار کیا کہ ایران نے صدر ابراہیم رئیسی کو بچانے کیلیے امریکہ سے مدد مانگی - ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کی موت کے باوجود ایران کے بارے میں امریکہ کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آۓ گی-
تبصرے