چین کے پرائمری سکول میں چاقو بردار عورت کا حملہ ، 2 افراد ہلاک 10 زخمی
- 21, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : وسطی چین میں چاقو بردار خاتون کا پرائمری سکول کے اساتذہ اور بچوں پر حملے سے 2 افراد جان بحق اور 10 زخمی ہو گۓ - چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے خبر دی ہے کہ پیر والے دن وسطی چین کے ایک پرائمری سکول میں ایک خاتون نے تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے 2 افراد کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کر دیا - ریاست کے نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق حملہ (صوبہ جیانگ سی کے شہر گوئیسی) کے سکول میں دوپہر کے وقت ہوا - نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ریسکیو کی بھر پور کوششوں کے باوجود 2 افراد ہلاک ہو گۓ -
جبکہ 6 کو گہرے گھاؤ آۓ ہیں اور 4 کو معمولی زخم ـ اس حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی - حملہ آور 45 سالہ عورت عرفی پان والی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر دی ہے - چین میں آتشیں اسلحہ رکھنے پر لگائی جانے والی پابندی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جرائم کم ہی ہوتے ہیں ـ لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے چاقو سے حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے - اسی مہینے کے شروع میں چین کے صوبے یونان میں ایک ہسپتال میں چاقو بردار شخص کے حملہ میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گۓ تھے -
تبصرے