بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف کے خلاف امریکی کارروائی
- 21, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عزیز احمد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے سابق جنرل عزیز احمد پر کرپشن میں ملوث ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ سابق جنرل نے بنگلہ دیش کے عوامی اور جمہوری اداروں کو کمزور کرنے میں کردار ادا کیا۔
عزیز احمد عوامی عمل میں مداخلت کرکے کرپشن میں ملوث تھے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سابق جنرل نے فوجی معاہدوں پر غلط عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر کام کیا۔
سابق جنرل عزیز احمد نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے سرکاری تقرریوں کے عوض رشوت لی، ترجمان کے مطابق امریکا بنگلہ دیش میں سرکاری خدمات کو مزید شفاف بنانے کی حمایت کرتا ہے۔
تبصرے