کن کن ممالک میں آج سوگ منایا جارہا ہے؟
- 21, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : آج ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے پر مختلف ممالک میں یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔ ایران کی جانب سے پیر کو تصدیق ہوئی کہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے دیگر ساتھی اتوار کو مشرقی آذربائیجان صوبے کے ایک پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستانی عوام کی طرف سے ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا، اور آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا۔ ملک بھر کی سرکاری عمارتوں پر اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔ بھارت نے بھی ایرانی صدر رئیسی کی وفات کے بعد اظہار یکجہتی کے لیے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
تبریز کے امام جمعہ حادثے کے بعد تقریباً ایک گھنٹہ زندہ رہے، دوسری طرف شام اور لبنان حکومت کی جانب سے بھی ایرانی صدر کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ عراق نے بھی ایرانی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دردناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے معززین کی یوم سوگ منایا جائے گا اور ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
تبصرے