انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
- 21, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک ایکسچینج میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 39 پیسے ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے کمی سے 279 روپے 43 پیسے ہوگئی۔
تبصرے